"شو کی شوٹنگ کے دوران مجھے ساس کے انتقال کی خبر ملی۔ میں ہنستے ہوئے سوچ رہی تھی کہ میری ساس کا انتقال ہوا ہے اور میں یہاں ہنس رہی ہوں، مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ سب کیسے ہو رہا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "جب آپ 30 سے 40 سال اس انڈسٹری میں گزار چکے ہوں اور جانتے ہوں کہ پروڈیوسر نے اس پروجیکٹ میں پیسہ لگایا ہے، تو آپ شو کو ادھورا چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔"
یہ کہنا ہے معروف ٹی وی میزبان ارچنا پورن سنگھ کا جنھوں نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شو کے دوران ساس کی موت کی خبر سنی لیکن ان کے شوہر نے صورتحال کو بخوبی سمجھا، اور پروڈیوسر نے انہیں کہا کہ وہ صرف ہنسنے کی اداکاری کریں، باقی آوازیں ہم بعد میں شامل کر دیں گے۔
ارچنا پورن سنگھ کا یہ انٹرویو نہایت جذباتی تھا، جس میں انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ تقاضوں کے تحت بعض اوقات انتہائی مشکل حالات میں بھی آپ کو ہنسنا اور کام کرنا پڑتا ہے، چاہے دل میں کتنا ہی غم کیوں نہ ہو۔ ارچنا نے "محبتیں"، "کرش"، "کچھ کچھ ہوتا ہے"، اور "بول بچن" جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کی ہے، جبکہ وہ "کامیڈی سرکس" اور "دی کپل شرما شو" میں بھی اپنے بے مثال ہنر کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔