سچن ٹنڈولکر کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان، جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے

image

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے 13 برس بعد پھر کرکٹ میں واپسی کا اعلان کیا ہے اور وہ جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سچن ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ کا سب سے بڑا نام اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ دو بار ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن ماسٹر بلاسٹر نے 2011 کے میگا ایونٹ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔

تاہم اب شائقین کرکٹ بالخصوص سچن ٹنڈولکر کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ انہوں نے دوبارہ کرکٹ کے میدان میں اترنے کا فیصلے کیا ہے اور شائقین کرکٹ جلد انہیں میدان میں ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں ایک اور نئے ٹورنامنٹ انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا آغاز ہونے والا ہے اور سچن ٹنڈولکر اسی ٹورنامنٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔ ان کے ہمراہ اپنے دور کے کئی بڑے انٹرنیشنل کرکٹرز بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انٹرنیشنل ماسٹرز لیگ کا انعقاد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیا جائے گا، جس میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اس لیگ کا خاکہ بھارت کے دو عظیم کرکٹر کھلاڑی سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر نے دیا ہے۔

انہوں نے اس لیگ کو اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی PMG Sports اور SPORTFIVE کے اشتراک سے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ لیگ چھ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے درمیان کھیلی جائے گی۔ جس میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہوں گی اور اس میں ان تمام ممالک کے تجربہ کار کرکٹرز نظر آئیں گے۔

سنیل گواسکر کو اس لیگ کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ اس لیگ کے میچز ممبئی، لکھنو اور رائے پور میں منعقد کیے جائیں گے۔ لیگ کے شیڈول اور ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.