بگ بیش لیگ: زمان خان کی بالنگ ایکشن پر وارنر نے اٹھائے سوالات اٹھا دیے

image

پاکستان کے فاسٹ بالر زمان خان کو بگ بیش لیگ میں کھیلتے ہوئے اپنی بالنگ ایکشن کے حوالے سے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کو آسٹریلیا میں برزبن ہیٹ کے خلاف میچ کے دوران سابق ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے زمان خان کی بالنگ پر بار بار ایمپائر کے پاس سوالات اٹھائے، جس سے نوجوان بولر پریشان نظر آئے۔

تاہم وارنر کی کوششوں کے باوجود ان کی ٹیم سڈی تھنڈرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وارنر نے 82 رنز بنا کر ٹیم کو 180 رنز تک پہنچایا، لیکن برزبن ہیٹ کے عثمان خواجہ نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو صرف 16.2 اوورز میں سات وکٹس کی فتح دلوائی۔

یاد رہے کہ زمان خان کو یہ موقع شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ملا، جو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے پاکستان واپس لوٹ گئے تھے۔ اس سے قبل بھی بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کو اپنی بالنگ ایکشن پر الزامات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US