وزارت خارجہ نے ایرانی سفر پر ہدایت جاری کر دی ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں

image

وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا غیر ضروری سفر فی الحال مؤخر کریں تاکہ اپنی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں، اور غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔

دوسری جانب ایران میں پاکستانی سفارتخانے نے شہریوں کی سہولت کے لیے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے۔ تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری 24 گھنٹے رابطہ کر کے معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US