آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف 27 دن باقی ہیں، تاہم بھارتی حکام ویزا ایشوز کی وجہ سے پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کروا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یو ایس اے، اٹلی، کینیڈا اور یو اے ای کی ٹیمیں پہلے ہی آئی سی سی کو اس صورتحال سے آگاہ کر چکی ہیں۔
ان چاروں ٹیموں میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جن کے والدین پاکستانی ہیں یا وہ خود پاکستان میں پیدا ہوئے تھے، اور بھارتی سفارت خانوں نے ان کے ویزے جاری کرنے میں تاخیر کی ہے۔ اس سلسلے میں ٹیموں میں تشویش پائی جاتی ہے، کیونکہ پہلے بھی انگلینڈ کے دو پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھارت کے دورے کے دوران ویزے میں دیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کسی بھی بڑے ایونٹ میں شامل ممالک کو شرط ہوتی ہے کہ کسی کھلاڑی کو ویزا دینے سے انکار یا تاخیر نہیں کی جا سکتی، تاہم بھارت کی جانب سے اس اصول کی خلاف ورزی پر ٹیمیں پریشان ہیں۔