پاکستان جون تک آئی ایم ایف پروگرام سے نکل جائے گا، رانا مشہود

image

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برس جون تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام سے باہر آ جائے گا۔

لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ 2018 میں ملک پر مسلط کیے گئے حالات کی وجہ سے پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا اور مہنگائی و غربت عوام پر تھوپی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مہنگائی مسلط کرنے والے وزیراعظم کو آئینی اور قانونی طریقے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان کے خلاف سازش کی گئی۔ رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے 250 سے زائد مقدمات بھگتیں، تاہم یہ سب جھوٹے ثابت ہوئے، جبکہ پی ٹی آئی کے سابق کارکن “ایبسلوٹی ناٹ” کا نعرہ لگانے والے بعد میں انہی کے قدموں میں بیٹھ گئے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان کو عالمی اہمیت حاصل نہیں تھی، جبکہ موجودہ حکومت میں پاکستان کو جنگی اور سفارتی معاملات میں متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US