حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

image

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی دراندازی کے بعدحزب اللہ سے لڑائی میں اپنے 8 فوجیو ں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا اپنے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق اعترافی بیان جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی کے اگلے دن سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ اور اسرائیل نے جنگ کی صورتحال پر الگ الگ بیانات جاری کیے ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل نے ایرانی میزائل حملے کے اگلے ہی روز ملک کے شمالی حصے میں کچھ مقامات پر عوامی اجتماعات پر عائد پابندی میں نرمی کردی ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ نے گولان کی پہاڑیوں پر رہائشی افراد کو کھلے مقامات پر 50 کی تعداد میں جمع ہونے اور بند جگہوں پر 250 تک لوگوں کے اجتماع کی اجازت دے دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی لبنانی سرحد کے قریب رہنے والے اسرائیلی شہریوں کے انخلا کے احکامات پر بدستور عمل کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.