انفینکس ہاٹ سیریز کا سستا اور بہترین فون پیش

image

اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف ہاٹ سیریز کا بہترین کیمرا کا حامل سستا فون متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’انفینکس ہاٹ 50 فور جی‘ کو متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جو کہ کمپنی کے اسی نام کے فائیو جی فون کا سستا ورژن ہے۔

کمپنی نے انفینکس ہاٹ 50 فائیو جی کو بھی کچھ دن قبل متعارف کرایا تھا، جس کے بعد اب کمپنی نے اسی فون کو فور جی میں قدرے کم قیمت پر پیش کردیا۔

’انفینکس ہاٹ 50 فور جی‘ کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ تین بیک کیمرائوں کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ باقی دو کیمرے جدید لینسز کے ساتھ دیے گئے ہیں جو کہ اعلیٰ کوالٹی کے فور کے ویڈیو بنا سکتے ہیں۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ اس میں بھی جدید لینسز اور فیچرز دیے گئے ہیں۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 18 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو فل چارج کیے جانے کے بعد 9 گھنٹے تک اس میں گیم کھیلے جا سکتے ہیں۔

فون کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 128 جی بی اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون ڈسٹ اینڈ واٹر پروف ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے 6 جی بی ماڈیول کی قیمت 45 ہزار جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 50 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے سستا قرار دیا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.