اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی: اسرائیلی مندوب

image

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا ہےکہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی اور ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گے۔  ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے ، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

دوسری جانب ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے۔

ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔

خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts