اب جہاز بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے اڑائے جائیں گے

image

ایرو اسپیس جائنٹ ایمبریئر نے ایک مکمل خودکار پرائیوٹ جیٹ کا تصور پیش کیا ہے جو مستقبل کی ہوابازی میں اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مستقبل کے جدید بزنس جیٹ متعارف کرانے کے لیے طیارہ ساز کمپنی بمبارڈیئر کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے اڑائے جائیں گے۔

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں منعقد ہونے والی نیشنل بزنس ایوی ایشن ایسوسی ایشن کی تقریب میں جیٹ کمپنی کی جانب سے مستقبل کے درمیانے سائز کے کیبن جیٹ طیارے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔

ایمبریئر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ اس منصوبے میں تین زونز کا حامل ایک کیبن شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق ان میں سے ایک زون میں ایک لاؤنج دکھایا گیا ہے جس میں کاک پٹ سمیت بیٹھنے کے لئے کافی جگہ ہے۔

مستقبل کے کیبن پلان میں ٹچ اسکرین کے ساتھ کھڑکیوں کی تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔

اس طیارے کو مکمل طور پر پائیدار ایندھن سے پراوز کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس طیارے کو پروں میں بغیر انجن کے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے بجائے، انجن ایک دوسرے کے اوپر نصب دِکھائی دیتے ہیں اور ان میں تین ہوا کے انٹیک ہیں-ایک فیوزلج کے اوپر اور دو سائیڈ پر۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.