لبنان: حزب اللہ کا 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

image

حزب اللہ نے لبنان میں سرحد پر جھڑپوں کے دوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجوں کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملے کے بعد سے اب تک صرف 9 جنگی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

شنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں لبنان کے عسکری ذرائع اور حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد حزب اللہ عدیسہ اور کفر کلی کے جنوب مشرقی دیہات کی طرف اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹنے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپوں کی شدت میں کمی آئی۔ لبنانی عسکری ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے عدیسہ اور کفر کلی کے دیہات میں داخل ہونے پر حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان جمعرات کی سہ پہر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

ادھر، حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کے اتحادی برطانیہ کے تیل بردار جہاز کو تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو حزب اللہ سے لڑائی کے دوران 8 فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کے گروپ حزب اللہ کے درمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سے بڑا نقصان تھا۔

حزب اللہ نے کہا تھا کہ لبنان میں اسرائیلی افواج کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔

حزب اللہ نے کہا تھا کہ ہم نے سرحدی شہر مارون الراس کے قریب تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے لبنان میں حملے کر کے ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے مزید 15 کارکنان کو شہید کردیا۔

ایران کی حمایت یافتہ تحریک نے کہا تھا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.