ٹوائلٹ سیٹ پر بھی ٹیکس لگنے لگا۔۔ حکومت کا نیا اقدام سن کر لوگوں نے سر پکڑ لئے

image

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کے شہریوں کو اب اپنے گھروں میں نصب ٹوائلٹ سیٹس پر بھی ٹیکس دینا پڑے گا! مالی بحران سے دوچار سکھویندر سنگھ سکھو حکومت نے ایک حیران کن اقدام اٹھاتے ہوئے سیوریج اور پانی کے بلوں میں نئے ٹیکسز کا اضافہ کر دیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے تحت شہری علاقوں میں رہنے والے افراد کو ہر ٹوائلٹ سیٹ کے لیے ماہانہ 25 بھارتی روپے کا اضافی چارج ادا کرنا ہوگا۔ یہ ٹیکس سیوریج بل کے ساتھ محکمہ جل شکتی کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پانی کے بلوں میں بھی 30 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی دباؤ کا سامنا ہوگا۔

اگرچہ یہ اقدام حکومت کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے، لیکن ہماچل پردیش کے عوام اس نئی پالیسی سے خوش نظر نہیں آتے۔ ماضی میں پانی مفت تھا، اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار میں آنے کے بعد مفت پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر اب پانی کا بل 100 روپے فی کنکشن ہو گیا ہے۔

یہ نیا ٹیکس نہ صرف لوگوں کی جیبوں پر اثر ڈالے گا بلکہ ہماچل پردیش کے شہریوں کو روزمرہ کے ضروریات کے لیے مزید چارجز ادا کرنے پر مجبور کرے گا۔ کیا یہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے درست قدم ہے یا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن فی الحال یہ خبر عوام میں تشویش پیدا کر چکی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.