روزیٹ نیبیولا کی رنگ برنگی تصویر جاری

image

امریکا کی نوائر لیب کے ڈارک انرجی کیمرا سے روزیٹ نیبیولا کی عکس بند کی گئی رنگ برنگی تصویر جاری کر دی گئی۔

مختلف رنگوں سے بھری یہ نیبیولا زمین سے تقریباً 5000 نوری برس کے فاصلے پر موجود مونسیروس جھرمٹ میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور تفصیلی خد و خال کی وجہ سے اجرامِ فلکی کی عکس بندی کرنے والوں میں مشہور ہے۔

یہ نیبیولا درحقیقت گیس اور گرد کی ایک بہت بڑی مالا کی طرح ہے جو 130 نوری سال کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اس نیبیولا کے مرکز میں این جی سی 2244 نامی ستاروں کا ایک جتھا ہے جو متعدد گرم، نیلے اور بہت بڑے کم عمر ستاروں پر مشتمل ہے۔

اس جتھے سے نکلنے والی شدید تابکاری اطراف میں موجود گیس کو آئیونائز کر رہی ہے جس سے نیبیولا کے مختلف رنگ اور پیچیدہ ڈھانچے نمایاں ہو رہے ہیں۔

روزیٹ نیبیولا ایک فعال ستارہ ساز خطہ ہے۔ اس کی گہرائیوں میں ماہرینِ فلکیات نے متعدد بوک گلوبیولز دریافت کیے ہیں جو پوری نیبیولا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ گلوبیولز ٹھنڈی گرد کے جامع جتھے ہوتے ہیں جہاں ممکنہ طور پر نومولود ستارے ہو سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کے متعلق یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بھی اربوں برس قبل اس ہی طرح کی کسی نیبیولا سے وجود میں آیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.