ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز تھا، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے: سپریم لیڈر

image

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز تھا اور ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کاحملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج 5 سال بعد تہران میں نماز جمعہ کاخطبہ دیا اور امامت کرائی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے آیت اللہ خامنہ کی اقتدا میں نماز جمعہ پڑھی۔

اپنے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، ہر ملک کو جارح کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم سب کا دشمن ایک ہے اور اس کی پالیسی مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی ہے، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کاحملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے، ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، اسرائیل قتل و غارت اور عام شہریوں کو قتل کرکے جیتنے کا ڈرامہ کر رہا ہے، اسرائیلی حکومت کے جرائم اس کے خاتمے کا باعث بنیں گے۔

خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کے تحفظ پر امریکی توجہ خطے کے وسائل پر قبضےکی پالیسی کا حصہ ہے، اسرائیل کو خطے سے یورپ تک توانائی کی برآمد کا راستہ بنانا مقصد ہے، خطے میں مزاحمت پیچھے نہیں ہٹے گی اور نا ہی اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ اور حماس پر فتح یاب ہو پائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.