لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کیسے ممکن ہوگا؟

image

لندن سے ٹیکساس کے درمیان فاصلہ دو گھنٹے میں طے کرنے والا ہائپر سونک طیارہ اپنی پہلی آزمائشی پرواز 2025 میں بھرے گا۔

وینس ایرو اسپیس اور ویلونٹرا کمپنیوں کے مالکان کے مطابق مستقبل کا یہ طیارہ ماک 6 (5795 کلو میٹر فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچ سکے گا۔

وینس اسٹار گیزر ایم 4 نامی اس طیارے میں جدید راکٹ کا انجن نصب ہے جو اس کو بلندی پر لے جانے اور تیز رفتاری کی صلاحیت بخشتا ہے۔

دونوں کمپنیوں کا ماننا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ ہائپر سونک سفر کو حقیقت کا جاما پہنا دیں گی۔

ایک بیان میں ویلونٹرا کے سی ای او ایرک برگز کا کہنا تھا کہ ہم پہلے طیارے کی پرواز اور ایسے انجن کو عملی جاما پہنانے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے جس کا خیال صرف کتابوں میں ملتا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لندن سے نیو یارک 3.5 گھنٹے میں پہنچانے والے طیارے نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا تھا۔

بُوم ٹیکنالوجی کے سپر سونک طیارے (جس کو ’دی سن آف کونکرڈ‘ بھی کہا جاتا ہے) نے چند ہفتوں قبل ہی اپنی طویل پرواز مکمل کرنے کے بعد تیسری آزمائشی پرواز مکمل کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.