عثمان خان نے نیا ریکارڈ بنا دیا

image

پاکستان کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ کپ کے میچ میں ایشال ایسوسی ایٹس کے عثمان خان نے ایس این جی پی ایل کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی۔

عثمان نے اپنی اننگز میں 132 گیندوں پر 201 رنز بنائے اور ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

یہ پاکستان کی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری تھی، اس سے پہلے یہ ریکارڈ شرجیل خان کے پاس تھا جنہوں نے دو سال قبل 2022 میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے خلاف 133 گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔

یہ عثمان خان کے کیرئیر کا 10 واں لسٹ اے میچ تھا، وہ اب تک دس لسٹ اے میچز میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور چار نصف سنچریوں کی مدد سے 81 عشاریہ 5 کی اوسط کے ساتھ 652 رنز بناچکے ہیں۔

عثمان خان لسٹ اے میچز میں ڈبل سنچری کرنے والے ساتویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس ان سے قبل فخر زمان، عابد علی، محمد علی، شرجیل خان، کامران اکمل اور خالد لطیف بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کے ٹاپ لسٹ اے اسکوررز کی فہرست یہ ہے۔

فخر زمان- 210* - 2018

عابد علی- 209* - 2018

محمد علی- 207 - 2005

شرجیل خان- 206 - 2022

خالد لطیف- 204* - 2009

عثمان خان- 201 - 2024

کامران اکمل- 200 - 2018

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.