اسرائیل کی غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری، 24 فلسطینی شہید

image

اسرائیلی فوج نے غزہ کی مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور 93 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس مسجد اور اسکول کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فوج کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین، بچوں اور بزگ شہریوں کی ہے۔

وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں مسجد اور اسکول سمیت متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 24 سے زائد ہوگئی جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں ایک ہزار 245 مساجد میں سے 814 کو مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور دیگر 148 کو نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں مساجد کے ساتھ ساتھ غزہ میں قائم 60 میں سے 19 چرچ مکمل تباہ کردیے گئے۔ مذہبی مقدس مقامت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 35 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.