حزب اللہ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فوجیوں پرمیزائل اور سیکڑوں راکٹ حملے کردیے

image

لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فوجیوں پرمیزائل اور سیکڑوں راکٹ حملے کردیے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے 5 میں سے کچھ راکٹ مار گرانے اور باقی خالی علاقے میں گرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی انٹیلی جنس یونٹ اور شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں میں میزائل اور راکٹ حملوں سے فوجیوں کو نشانہ بنایا اور 190 راکٹ داغے۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ تل ابیب میں موساد ہیڈکوارٹرز کے ساتھ واقع انٹیلی جنس یونٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل نے حزب اللہ کے 5 میں سے کچھ راکٹ مار گرانے اور باقی خالی علاقے میں گرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ اور یمن سے بھی اسرائیل پر حملے کیے گئے تھے، ساتھ ہی یمن سے حوثیوں نے تل ابیب پر فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد بن گورین ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کیا گیاتھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.