سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

سعودی وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ملاقات کی اور خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سرکاری خبرایجنسی ‘سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)’ کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ریاض میں ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر عباس عراقچی نے ملاقات کی اور ملاقات کے دورن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان اور عباس عراقچی نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور اس حوالے سے ہونے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، وزیرمملکت، کابینہ رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسعید بن محمد علی عائیبان بھی شریک تھے اور ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات میں کسی حد تک بہتری آئی ہے اور اس کے وجہ سے خطے میں کشیدگی بھی کم ہوئی جبکہ اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے اور اس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کو جلا ملی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کے باوجود معمول پر نہیں آسکے اور مشکلات کا شکار رہے۔

مذکورہ ملاقات سے قبل ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا تھا کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی اپنے دورے میں دوطرفہ مسائل، لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کے بعد وزیرخارجہ قطر جائیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل کے ردعمل کا خدشہ ہے، جس کے باعث خطے میں بے چینی پائی جاتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.