شوہر نے انا کی وجہ سے مجھے کام کرنے سے روک دیا، سعدیہ امام

image

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے بعد انہیں ان کے شوہر کی جانب سے کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے ڈاکٹر لڑکیاں شادی کے بعد کام چھوڑ دیتی ہیں، ماں باپ اتنا پیسہ لگا کر پڑھاتے ہیں لیکن شوہر کام نہیں کرنے دیتے، ماضی میں مائیں اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کرتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔

ثناء جاوید سے علیحدگی کے بعد عمیر جسوال نے بھی دوسری شادی کر لی

شادی کے بعد کام یا ملازمت کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین پر بات کرتے ہوئے سعدیہ امام نے کہا کہ ہمارے سماج میں ایک خاص ذہنیت ہے جسے بدلنے کی ضرورت ہے اور ایسی ذہنیت ٹی وی پروگراموں سمیت دوسرے ذرائع سے تبدیل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے میرے شوہر نے مجھے بطور اداکارہ سعدیہ امام پسند کیا تھا لیکن شادی کے بعد انہوں نے مجھے کام کرنے سے روک دیا، کچھ بھی نہیں تھا بس مجھے شوبز میں کام کرنے سے روکنے میں شوہر کی انا کا مسئلہ تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.