سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

image

سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5برس تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts