ایپل کی جانب سے سستا ترین متعارف کرائے جانے کا اعلان، صارفین میں خوشی کی لہر

image

ایپل کی جانب سے صارفین کے لئے جلد سستا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون ایس ای (فورتھ جنریشن) کی تیاری پر کام کر رہی ہے، نئے آئی فون کو 2025 میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

اس فون میں ایپل انٹیلی جنس نامی اے آئی ماڈل پر مبنی فیچرز بھی ہو گا اس کے علاوہ نئے آئی فون میں فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کی باڈی آئی فون 14 کی طرح کی ہو گی، اس فون میں بھی ہوم بٹن نہیں ہو گا لیکن آئی فون 14 کے برعکس اس میں ایک 48 میگا پکسل کا کیمرا ہو گا۔

یاد رہے کہ 2022 میں پیش کیا گیا آئی فون ایس ای 3 ایپل کمپنی کا سستا ترین فون ہے جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے، نئے آنے والے فون کی قیمت اس سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.