غزہ کے پناہ گزین اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ سے خواتین اوربچوں سمیت 18فلسطینی شہید

image

غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں نے پناہ گزین اسکول پر حملہ کرکے خواتین اور بچوں سمیت مزید 18 فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نےمشرقی غزہ کےعلاقے نصیرات میں اسکول کو نشانہ بنایا جہاں پناہ گزین قیام پذیرہیں۔ اسرائیل کی شیلنگ کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ میں کئی مکانات کو بم لگا کر اڑا دیا گیا تھا۔ صیہونی فورسز نے ایک ہفتے میں 200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جبکہ ہزاروں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج

واضح رہے کہ غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے مظالم پر دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانیہ میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا جبکہ گلاسگو اور آئرلینڈ میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے فنڈنگ اور ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

7 اکتوبر 2023 سے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جاری اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں اب تک 43 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts