تائیوان کے ارد گرد چین کی جنگی مشقیں شروع

image

چین نے پیر کو جنگی مشقوں کے دوران تائیوان کے اطراف جنگی طیارے اور جنگی بحری جہاز تعینات کردیے، بیجنگ کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد کا خود مختار جزیرے میں علیحدگی پسند قوتوں کو خبردار کرنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ سے جاری ہونے والے بیان میں ان مشقوں کو ’آزادی‘ کے خواہاں افراد کے خلاف ایک ’سخت تنبیہ‘ قرار دیا گیا ہے۔

بیجنگ کا کہنا ہے کہ تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کی طرف سے علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کے خلاف ایک تنبیہ اور ریاستی خود مختاری، قومی یک جہتی کے تحفظ کے لیے جائز اور ضروری آپریشن ہے۔

ان فوجی مشقوں کو ’جوائنٹ سوارڈ 2024ء بی‘ کا نام دیا گیا ہے، جو تائیوان کے شمال، جنوب، مشرق اور آبنائے تائیوان میں ہورہی ہیں، ان فوجی مشقوں کے ختم ہونے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

چینی وزارتِ دفاع کے مطابق ان مشقوں کے ذریعے تھیٹر کمانڈ کے دستوں کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کی جانچ کی جاتی ہے۔

تائیوان نے چینی فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔

تائیوان کا کہنا ہے کہ چین کی غیر معقول، اشتعال انگیز فوجی مشقیں آبنائے تائیوان میں سلامتی کی صورتِ حال کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے بھی کا چینی فوجی مشقوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چین سے تحمل سے کام لینے اور کسی بھی مزید کارروائی سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں، شراکت داروں کے ساتھ مل کر چین کی سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکا ون چائنا پالیسی سے متعلق دیرینہ مؤقف پر قائم ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts