حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف کی ہلاکت؟ اسرائیل کا ردعمل

image

اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں فوجی بیس پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی کی ہلاکت کی تردید کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 60 سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد ہلاک و زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے اسرائیلی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان سے آنے والے ڈرون نے اسرائیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت بیس پر موجود فوجی کھانے کے لیے میس میں جمع تھے۔

حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس ڈرون حملے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ خبروں پر آئی ڈی ایف کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی میڈیا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد ایکس پر ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے بھی لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہالیوی کی ہلاکت کی جھوٹی خبریں پوسٹ کی گئیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے متاثرہ بیس کا دورہ کیا اور وہاں موجود اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts