شادی کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری آگئی

image

سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے سعودی شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے قرض میں اضافہ کرتے ہوئے 72 ہزار ریال تک کردی گئی، قرض کی مد میں لی گئی رقم کی ادائیگی 4 سال کی آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی ترقیاتی بینک نے شادی قرض سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ پالیسی کی شرائط کے مطابق فوتگی کی صورت میں لیا گیا قرض معاف کردیا جائے گا۔

قرض کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 18 برس سے کم اور 70 سے زیادہ نہ ہو جبکہ ان کی ماہانہ آمدنی 14 ہزار 5 سو ریال سے زائد ہونے پر انہیں قرض ادا نہیں کیا جائے گا۔

سماجی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کی رقم صرف پہلی شادی پر ہی ادا کی جائے گی، جبکہ اہلیہ کے انتقال ہونے کی صورت میں دوسری شادی کیلیے بھی قرض لیا جاسکتا ہے۔

قرض کے لیے دی گئی درخواست کے ساتھ نکاح نامہ کی تصدیق عدالت سے ہوگی، شادی کو دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کی صورت میں شہری قرض کا اہل نہیں ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.