زمین سے باہر زندگی کی تلاش، ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ

image

امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa کے سفرپر روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلائی مشن تقریباً 6 سال بعد 2030 میں مشتری پرپہنچےگا اور یوروپا کی سطح کے16 میل کے علاقےکے اندر تحقیق کرے گا۔

خلائی جہاز مشتری چاندکی برفیلی پرت کی نچلی سطح کا جائزہ لے گا اور تعین کرے گا کہ کیا واقعی وہاں ایسےحالات ہیں جو زندگی کے لیے موافق ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اس خلائی مشن کو زمین سے باہر زندگی کی تلاش کی ایک بہترین مہم قرار دیا جارہا ہے جو وہاں زندگی کا پتا لگانے کے بجائے زندگی کو سپورٹ کرنے والے حالات کا تعین کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.