آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسری اور بھارت کے یشسوی جیسوال 2 درجےبہتری کےبعد تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی 6 درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے جب کہ قومی ٹیم کے بیٹر محمد رضوان ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبرپر اور بابراعظم ایک درجہ تنزلی کےبعد 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ

ٹیسٹ ٹیم کی نئی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جب کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 4 درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں نمبرپرچلےگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اسی طرح روی چندرن ایشون کی دوسری اور ایک درجہ بہتری کے بعد جوروٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.