شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟ ثروت گیلانی نے بتا دیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو شادی سے متعلق مشورہ دیدیا۔

حال ہی میں ثروت گیلانی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ثروت گیلانی نے بتایا کہ کس طرح ارینج میرج بعض اوقات محبت کی شادیوں پر سبقت لے جاتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل کوئی ضمانت نہیں ہے، ارینج میرج میں لوگوں کو ایک دوسرے سے کوئی امید نہیں ہوتی اور یہ شادیاں کامیاب بھی ہوجاتی ہیں جب کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ 6 سال کی محبت کا تعلق کچھ منٹوں میں بھی ختم ہوجاتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ فیصلے لینے کیلئے مضبوط ہوں۔

ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہیں کریں بلکہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں کیونکہ 20 سال کی عمر میں آپ کنفیوژڈ ہوتے ہیں، اس لیے پہلے سمجھدار ہونا ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.