گلگت بلتستان کی دو جڑواں بہنوں نے ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں میڈلز جیت لیے

image

پاکستانی جڑواں بہنوں نے تائیکوانڈو کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام سربلند کردیا۔

انڈونیشیا میں کھیلی جانے والی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں لاہور گریژن یونیورسٹی کی طالبات نے گولڈ اور برانز میڈل جیت کر غیر معمولی کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔

منیشا علی اور ملیحہ علی جڑواں بہنیں ہیں جن کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔ منیشا علی نے 73کلو گرام سے زیادہ کیٹیگری میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔

اس سے قبل چیمپئن شپ کی 73 کلو گرام کیٹیگری میں ملیحہ علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ دونوں بہنیں خصوصی پروگرام کے تحت لاہور گریژن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.