بالی ووڈ کے کنگ خان کا دوران گفتگو بڑا اعتراف

image

بالی ووڈ کے کنگ خان نے ایک گفتگو کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے مذاق لوگوں کو برے لگ جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان لوکارنو فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے لوکارنو میٹس پوڈکاسٹ میں گفتگو کررہے تھے۔ اداکار نے کہا کہ لوگ اب بہت زیادہ حساس ہوگئے، آپ جو مذاق کرتے ہیں کسی نہ کسی کو برا لگ جاتا ہے اس لیے آج کل ’حس مزاح‘ کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میرے اندر قدرتی طور پر مزاح کی حس موجود ہے اور میں لوگوں کو ہنسا سکتا ہوں لیکن میری ٹیم ہمیشہ مجھے بتاتی ہے کہ لوگ آپ کے مزاح کو نہیں سمجھتے۔

کنگ خان نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ قبول نہیں کیا جاتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.