مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہتی ہوں۔۔ نعیمہ بٹ اپنے پرس میں کون سی خاص چیزیں رکھتی ہیں؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

image

شوبز کی مشہور اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران دلچسپ انکشافات کیے، جہاں انہوں نے اپنی روزمرہ زندگی کے بارے میں کچھ مزاحیہ اور کچھ حیران کن باتیں شیئر کیں، اور ساتھ ہی ایک غیر معمولی خواہش کا بھی اظہار کر ڈالا۔

پوڈ کاسٹ کے دوران، جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے بیگ میں کیا کچھ ہوتا ہے، تو انہوں نے فوراً جواب دیا کہ ان کے بیگ میں فون، گلاسز، اینٹی الرجی ٹیبلیٹ، لپ اسٹک، اور ببل گم لازمی موجود ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الرجی کے مسئلے کی وجہ سے اینٹی الرجی دوائیں ہمیشہ ساتھ رکھتی ہیں، جبکہ ببل گم اور لپ اسٹک ان کے پسندیدہ ساتھی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ ان کا بیگ صرف ان چیزوں تک محدود نہیں، بلکہ پرفیوم، ایک سیب، پیسے اور آئی ڈراپس بھی اس کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیب وہ انرجی کے لیے رکھتی ہیں، حالانکہ اکثر کھانا بھول جاتی ہیں، مگر یہ ہمیشہ بیگ میں موجود رہتا ہے تاکہ شوگر لیول ڈاؤن ہونے کی صورت میں کام آسکے۔

ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ پانی، پیسے، اور شناختی کارڈ کے بغیر وہ کبھی بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتیں۔ ان کے بیگ میں یہ تینوں چیزیں ہمیشہ موجود رہتی ہیں، کیونکہ پانی ضروری ہے، پیسے کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، اور شناختی کارڈ کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔

پوڈ کاسٹ کے سب سے دلچسپ لمحے میں، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کا بیگ چیک کرنا چاہیں گی، تو نعیمہ بٹ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا، "مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہوں گی!" ان کا یہ جواب نہ صرف دلچسپ تھا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خوب توجہ حاصل کر گیا، جہاں لوگوں نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر مریم نواز کے بیگ میں کیا خاص چیز ہو سکتی ہے جو نعیمہ بٹ کو اتنی تجسس میں ڈال رہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.