صدر شی جن پنگ کی چینی فوج کو جنگی تیاریوں سے متعلق اہم ہدایات

image

چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوں کے گرد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے کچھ دن بعد عسکری قیادت کو جنگ کے لیے تیاریوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چینی سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شی جن پنگ نے فوجیوں کو ہدایت پیپلز لبریشن آرمی راکٹ فورس کی بریگیڈ کے دورے کے دوران دی۔

سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ ’فوج کے پاس مضبوط جنگی صلاحتیں ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی تربیت اور جنگ کی تیاری کے لیے جامع حکمت عملی ہونی چاہیے۔‘

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ فوجیوں کو اپنے تزویراتی دفاع اور جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔

چین جو تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، نے حالیہ برسوں میں خود مختار جزیرے کے ارد گرد فوجی قوت میں اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پیر کو بیجنگ نے تائیوان کا گھیراؤ کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں، ڈرونز، جنگی جہازوں اور کوسٹ گارڈ کے جہازوں کو تعینات کیا تھا۔

چینی کمیونسٹ رہنماؤں نے روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تائیوان کو بیجنگ کے کنٹرول میں لانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے چینی فوج کو قومی مفادات کا تحفظ اور ملکی سلامتی کا مضبوطی سے دفاع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چین اور تائیوان کے درمیان تنازع کا آغاز 1949 میں ہونے والی خانہ جنگی سے شروع ہوا تھا جس میں ماؤ زے تنگ کے کمیونسٹ سپاہیوں نے چیانگ کائی شیک کی قوم پرست قوتوں کو شکست دے کر انہیں جزیرے کی طرف بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.