یحییٰ سنوار کی شہادت، ایران کے سپریم لیڈر کا اسرائیل سے متعلق اہم بیان

image

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023 کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

خامنہ ای نے زور دیا کہ اگرچہ یحیی سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے یہ محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ہم ہمیشہ مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ یحیی سنوار سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر زبردست حملے کے منصوبہ ساز تھے۔ اس سال جولائی میں ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اگست میں یحیی السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.