فخر زمان نے پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا

image

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر فخر زمان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان نے ٹوئیٹ کا جواب دے دیا ہے اور پی سی بی جواب دیکھنے کے بعد ان کی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں سلیکشن سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کل بروز پیر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے پر بابر اعظم کے حق میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں فخر زمان نے کہا تھا کہ ’بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بارے میں تجاویز سننا تشویشناک ہے، بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 اور 2023 کے درمیان ان کے مشکل وقت کے دوران ڈراپ نہیں کیا جب ان کی اوسط بالترتیب 19.33، 28.21 اور 26.50 تھی۔‘

فخر زمان نے کہا تھا کہ ’اگر ہم اپنے بہترین بلے باز کو سائیڈ لائن کرنے پر غور کر رہے ہیں، جو یقیناً پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں تو اس سے پوری ٹیم میں گہرا منفی پیغام جا سکتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب بھی وقت ہے کہ پینک بٹن کو دبانے سے گریز کریں، ہمیں اپنے اہم کھلاڑیوں کو کمزور کرنے کے بجائے ان کے تحفظ پر توجہ دینی چاہیے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.