واٹس ایپ کے لو لائٹ موڈ فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

image

واٹس ایپ میں ویڈیو کالز کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے لو لائٹ موڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کا مقصد ایسی جگہوں پر ویڈیو کالز کا معیار بہتر بنانا ہے جہاں روشنی ناقص ہوتی ہے۔ اس فیچر کا اعلان کمپنی کی جانب سے گزشتہ دنوں کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کے ساتھ کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق واٹس ایپ میں لو لائٹ موڈ کو ان ایبل کرنے سے کم روشنی والے مقامات پر ویڈیو کال کا معیار بہتر ہو جاتا ہے۔ مگر اس فیچر کو استعمال کیسے کریں؟

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ میں لو لائٹ موڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

اس مقصد کے لیے کسی ویڈیو کال کے دوران اوپر دائیں جانب نظر آنے والے بلب کے لوگو پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد لو لائٹ موڈ ان ایبل ہو جائے گا۔

اسی طرح سے آپ لو لائٹ موڈ کو ٹرن آف بھی کرسکتے ہیں۔

یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے، البتہ اسے اب تک ویب ورژن کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.