ہواوے نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

image

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے نے 3 لاکھ نوجوان پاکستانیوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ایک وسیع تربیتی پروگرام تشکیل دیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اورمہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کےمیدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

قومی ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن وزیراعظم شہبازشریف کےچین کے دورے کے دوران ہواوے کمپنی کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یاداشتوں کے پروگرام پر عمل درآمد کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کےچین کے دورے کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے ہواوے کے ساتھ تعاون کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنےمیں معاون ثابت ہوگا جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔

ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کےتکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کے نتیجےمیں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کومزید استحکام حاصل ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے پاکستان کے تکنیکی تعلیمی منظرنامے کو آگے بڑھانے کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.