ریحام خان نے شادی سے متعلق ہانیہ عامر کو کیا مشورہ دیا

image

ہانیہ عامر کو شوبز میڈیا میں متعارف کرانے والی ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کو شادی کرنے سے متعلق مشورے دیدئیے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عا مر باصلاحیت فنکارہ ہیں اور مجھے فخر ہے کہ اسے شوبز انڈسٹری میں لانے والی میں ہی تھی۔

ریحام خان نے مزید بتایا کہ میری فلم جانان میں ہانیہ عامر واحد اداکارہ ہیں جنھیں میں نے سلیکٹ کیا تھا۔ اس وقت ہانیہ صرف 17 برس کی تھیں۔

قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی

ریحام خان نے ہانیہ عامر کی شادی کی خبروں پر کہا کہ اس نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس لیے وہ اس وقت شادی کے بجائے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔

ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے حوالے سے ریحام خان نے کہا کہ جب میں نے سنا کہ ایسا ہونے جا رہا ہے تو بہت خوشی ہوئی۔ ریحام خان نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ یہ لڑکی اداکاری کی فیلڈ میں بہت آگے جائے گی اور جیسا میں سوچتی ہوں، ایسا اکثر ہوجاتا ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts