پاکستان شاہینز کی عمان کو 74 رنز سے شکست

image

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

عمان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48 اور روحیل نذیر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بناسکی، زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز کو اپنے پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ بدھ کو متحدہ عرب امارت کیخلاف کھیلیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.