بھائی کا دیا تحفہ فروخت کر دیا ۔۔ ارپیتا خان نے سلمان خان کا کون سا گفٹ کروڑوں میں بیچ دیا؟

image

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان نے بھائی کا دیا ہوا تحفہ کروڑوں میں فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ارپیتا خان نے حال ہی میں اپنے ممبئی کے پوش علاقے میں واقع 'فلائنگ کارپٹ بلڈنگ' میں موجود 2500 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کو 22 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ لگژری اپارٹمنٹ سلمان خان نے اپنی لے پالک بہن اور ان کے شوہر آیوش شرما کو بطور تحفہ 2017 میں دیا تھا۔

مختلف رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ اُس وقت اس اپارٹمنٹ کی قیمت 18 کروڑ روپے تھی، جبکہ اب یہ 22 کروڑ میں فروخت ہوا ہے۔

اگر گھر کی بات کریں تو یہ اپارٹمنٹ نہ صرف بہت شاندار اور بڑا ہے بلکہ اس میں 1600 مربع فٹ کا ایک وسیع ٹیرس بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی نو گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی موجود تھی۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.