آپ کو عائزہ جیسی بیوی چاہیئے؟ دانش تیمور نے عمران اشرف کی دوسری شادی کروانے کی ٹھان لی، دلچسپ ویڈیو

image

پاکستانی اداکار دانش تیمور نے ساتھی اداکار عمران اشرف کیلئے لڑکی ڈھونڈنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عمران اشرف نے سال 2018 میں کرن اشفاق سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روحام کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد اسی سال جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ لیتے ہوئے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔ اور اب کرن اشفاق دوسری شادی کر چکی ہیں جبکہ عمران تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف کے ٹاک شو 'مذاق رات' میں دانش تیمور نے بطور مہمان شرکت کی جہاں اچانک سے شادی کا موضوع کھل گیا اور بات میزبان تک آ پہنچی۔

دانش نے کہا یہاں عمران بھی موجو ہیں جن کی شادی ہونا باقی ہے یہ خود سے نہیں بولے گا ظاہر ہے مشرقی لڑکا ہے شرما جاتا ہے، لیکن میں یہ ذمہ اپنے سر لیتا ہوں۔

انہوں نے مزید چھیڑتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑکی عمران سے شادی کرنا چاہتی ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرئے میں عمران سے بات کروا دوں گا۔

ساتھ ہی دانش نے حاضرین سے مخاطب ہو کر بولا، میں عائزہ کے ساتھ ہوتا ہوں اور یہ اکیلا تو کیوں نہ اس کے لیئے بھی ایک عائزہ جیسی لڑکی ڈھونڈی جائے؟ جس پر سب نے یک زبان ہو کر ہاں میں ہاں ملائی۔

اس ساری نوک جھوک میں عمران اشرف خاصے جھینپ سے گئے تھے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.