صحت زیادہ ضروری ہے، انیل کپور نے 10 کروڑ کا اشتہار ٹھکرا دیا

image

بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بھاری پیشکش ٹھکرا دی۔

حال ہی میں 67 سالہ انیل کپور ایک منافع بخش اشتہار کو ٹھکرانے کی وجہ سے خبروں میں ان رہے ہیں۔اداکار کے پاس جب بھی کسی اشتہار کی پیشکش آتی ہے وہ مالی

فوائد کے علاوہ اسے اخلاقی پیمانے پر بھی تول کر دیکھتے ہیں اور صحت کے انتخاب اور برانڈز کو فروغ دینے کے لیے اپنی سوچ کے مطابق عمل کرتے پائے جاتے ہیں۔

ریحام خان نے شادی سے متعلق ہانیہ عامر کو مشورہ دے دیا

اسی صحت مند سوچ کو اپناتے ہوئے انیل کپور نے ایک پان مسالہ کے اشتہار کو ٹھکرا دیا جس کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ دیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان جیسے ستاروں کو پان مسالہ کی تشہیر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.