الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ: گلگت حلقہ 2 سے جمیل احمد کامیاب قرار

image

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ 2 گلگت سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار جمیل احمد کو کامیاب قرار دے دیا۔

جمیل احمد نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فتح اللہ کے خلاف 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے تحت درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے یہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج راجہ شکیل احمد نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جمیل احمد کو غیر قانونی طریقوں سے ان کے حق سے محروم رکھا گیا۔ ٹربیونل نے تسلیم کیا کہ انتخابات کے دوران بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس کے باعث جمیل احمد کو ان کی جیت کا حق نہیں دیا گیا۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ جمیل احمد کو 2020 کے انتخابات کے بعد ہی کامیاب امیدوار قرار دیا جانا چاہیے تھا۔

2020 کے انتخابات میں جمیل احمد پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ 2 سے امیدوار تھے، جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ تھے۔ جمیل احمد کی پٹیشن میں الزام تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیاں ہوئیں جس کی بنا پر انہیں ان کا جائز حق نہیں ملا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.