وینا ملک نے نفسیات میں ڈگری حاصل کر لی

image

اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران نفسیات میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔

وینا ملک جو کچھ عرصے سے میڈیا اور ڈراموں سے دور رہی ہیں، انھوں نے بتایا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انھوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔

ریحام خان نے شادی سے متعلق ہانیہ عامر کو مشورہ دے دیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کئے رکھی۔وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.