کوئی آپ کی فیک ویڈیو کیوں بنائے گا؟ مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو پر مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا! دیکھیں

image

"آج مجھے ٹیوٹر پر ٹرینڈ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئیں، جس میں وہ کسی کو یہ کہہ رہی ہے کہ اگر تم کہیں اور گئے تو میں اسے وائرل کر دوں گی۔ ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور معاشرتی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے، آپ کا اثر لوگ لیتے ہیں اس لیے فحاشی بند کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کی طرف جا رہا ہے، اچھی باتوں کو فروغ دیں اور مثبت کام کریں۔"

یہ کہنا ہے مشی خان کا جو مناہل ملک کی لیک ویڈیوز کے حالیہ تنازعے پر پھٹ پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مناہل ملک کہہ رہی ہیں کہ ان کی ڈئپ فیک ویڈیوز ہیں تو فیک ویڈیوز پر بہت پیسہ لگتا ہے کوئی ان کی ویڈیوز کیوں بنائے گا جبکہ ایک ویڈیو میں وہ خود بھی ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دے رہی تھیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ نے اپنی اور والدین کی عزت کا زرا خیال نہیں کیا۔

مشی خان کی یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر مناہل ملک کی کچھ متنازعہ ویڈیوز کا چرچا ہوا، جس میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئیں۔ ان ویڈیوز کی وائرل ہونے کی خبر کے بعد عوامی حلقوں میں سخت ردعمل دیکھنے کو ملا، جہاں کچھ لوگوں نے اسے مشہور ہونے کا حربہ قرار دیا۔

مشی خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ان ٹک ٹاکرز پر شدید تنقید کی، جن کی نجی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات نہ صرف انفرادی شخصیات بلکہ مجموعی طور پر پورے معاشرے کے اخلاقی معیار کو متاثر کرتے ہیں۔

مشی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی شہرت کے پیچھے بھاگنے کے بجائے مثبت اور تعمیری چیزوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے ٹک ٹاکرز کو خبردار کیا کہ ایسے رویے نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ ان کے چاہنے والوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.