بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا بیٹی کیساتھ تصویر بنوانے سے انکار

image

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا بیٹی ٹوئنکل کیساتھ تصویر بنوانے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ میں جونیئرز کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے اپنی بیٹی ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ تصویر کھینچوانے سے منع کر کے سب کو حیران کردیا۔ٹوئنکل کھنا اور ڈمپل کپاڈیا گزشتہ روز ممبئی میں اپنی فلم گو نونی گو کی اسکریننگ میں شرکت کی۔

انیل کپورکا کم معاوضے پر ہاؤس فل 5 کا حصہ بننے سے انکار

گو نونی گو کی پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ ہیں جبکہ اس فلم میں ڈمپل کپاڈیا، مانو کول اور آتھیا شیٹی کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے اختتام پر ڈمپل کپاڈیا سے پاپارازی نے ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ تصویر کی فرمائش کی لیکن وہ حیران کن جواب دے کر وہاں سے چل پڑیں۔

علی ظفر کے گانے پر مادھوری کا ڈانس

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈمپل مسکراتے ہوئے پاپارازی کے سامنے کھڑے پوز دے رہی تھیں لیکن پھر پاپارازی کی فرمائش سن کر ڈمپل کپاڈیا نے الجھن کا اظہار کیا اور کہا کہ میں جونیئرز کے ساتھ تصویر نہیں بنواتی، صرف سینئر کے ساتھ بنواتی ہوں۔ ڈمپل کپاڈیا کا یہ عمل سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.