سلمان خان بچپن کی محبت، ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھی، حنا آفریدی

image

اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ دبنگ ہیرو سلمان خان ان کی بچپن کی محبت ہیں، وہ انہیں دل و جان سے چاہتی ہیں، ان پر ہمیشہ فدا رہی ہیں اور ایک سال قبل تک ان سے شادی کرنے کا سوچتی تھیں۔

ایک ٹی وی پروگرام حنا آفریدی نے کہا کہ وہ انتہائی مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، ان کی تربیت ہی ایسے کی گئی ہے کہ کوئی انہیں کمزور نہ کر سکے، کوئی انہیں توڑ نہ سکے۔انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں آج تک نہیں روئیں، یہاں تک کہ رواں برس مئی میں ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو بھی وہ نہیں روئیں۔

کرن جوہر کی تعریف پر تین راتوں سے سو نہیں سکا ‘ چاہت فتح خان

اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ ماڈلنگ کے مقابلے اداکاری زیادہ مشکل ہے، ماڈلنگ میں صرف خوبصورت انداز میں واک کرنا، اچھے انداز میں کھڑا ہونا اور ادائیں دکھانا ہوتا ہے لیکن اداکاری میں خود کو ڈھالنا بھی پڑتا ہے۔

محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ انہیں کبھی محبت نہیں ہوئی لیکن فی الحال ان کے پاس محبت کے لیے وقت نہیں۔

حنا آفریدی نے مزید کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ لازمی طور پر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی اور یہ کہ ہر پاکستانی اداکار کی خواہش ہے کہ وہ بالی ووڈ میں جاکر کام کرے، یہ الگ بات ہے کہ بعض افراد اس خواہش کا اظہار نہیں کرتے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.