معروف موسیقارانتقال کرگئے

image

معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان ​ چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے۔ استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں۔

انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا۔

6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا، ان کا مشہور پنجابی گانا "سن وے بلوری اکھ والیاں" بہت مشہور ہوا۔

استاد طافو خان نے گلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگر کو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحر علی بگا اور سجاد طافو ان کے قریبی رشتے دار ہیں جبکہ گلوکار طارق طافو مرحوم طافو خان کے فرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔

طافو خان کے انتقال پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.