ٹک ٹاک نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

image

شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں اور طالب علموں میں مقبول ’اسٹیم‘ فیڈ تک تمام صارفین کو رسائی دینے کا اعلان کردیا۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کو ابتدائی طور پر مارچ 2023 میں متعارف کرایا تھا اور مذکورہ فیڈ کو نوجوانوں اور طالب علموں کے لیے ہی پیش کیا گیا تھا۔

لیکن اب ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فیڈ تک اب بڑی عمر کے صارفین کو بھی رسائی دی جائے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ’اسٹیم‘ فیڈ پر تمام عمر کے افراد کو رسائی دینے کے پہلے مرحلے میں امریکا، برطانیہ اور آئر لینڈ جیسے ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں صارفین کے لیے مذکورہ فیڈ کو بائی ڈیفالٹ کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیڈ کو اب 18 سال سے زائد عمر افراد بھی دیکھ سکیں گے، اس سے قبل مذکورہ فیڈ صرف 18 سال تک کے صارفین کو دکھائی دیتی تھی۔

ممکنہ طور پر کمپنی دوسرے مرحلے میں مزید ممالک میں بھی ’اسٹیم‘ فیڈ تک ہر عمر کے صارفین کو بھی رسائی دے گی۔

’اسٹیم‘ یعنی ’سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ‘ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز کو ایک ہی فیڈ میں دکھایا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ میں غلط معلومات کے پھیلائو کو روکنے کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم ’پوائنٹر‘ اور ’کامن سینس نیٹ ورک‘ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

’اسٹیم‘ فیڈ کو اب بھی پوری دنیا میں متعارف نہیں کرایا گیا، درجنوں ممالک کے طالب علم بھی فی الحال مذکورہ فیڈ تک رسائی سے محروم ہیں لیکن ترتیب وار کمپنی اس فیڈ کو وسعت دے رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.