ریسٹورینٹ سے قیمتی گاڑی کہاں غائب ہوگئی؟ شلپا شیٹھی بڑی مصیبت میں پھنس گئیں

image

ممبئی میں شلپا شیٹھی کے دادار ریسٹورینٹ سے 80 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو چوری کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ باندرہ کے تاجر روحان خان نے ممبئی کے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کروائی ہے، جس کے بعد پولیس نے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورینٹ میں وقت گزار رہے تھے اور گاڑی کی چابیاں ریسٹورینٹ کے گارڈز کے حوالے کر دی تھیں۔ چند ہی منٹ بعد، دو نامعلوم افراد جدید ہیکنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے گاڑی کے دروازے کھولتے ہیں اور ایک شخص گاڑی لے کر فرار ہو جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہوا کہ پارکنگ میں لگژری بی ایم ڈبلیو کو با آسانی چوری کر لیا گیا، اور جب روحان خان نے گارڈز سے گاڑی واپس لانے کو کہا تو سب حیرت میں ڈوب گئے کہ گاڑی غائب ہو چکی تھی۔

چوری کی یہ انوکھی واردات ممبئی کے ایک مہنگے ریسٹورینٹ کی پارکنگ میں پیش آئی، جس پر روحان خان نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.